نوجوان مظاہرین کی ہلاکت پر فوجی بغاوت کے خلاف جاری مظاہروں میں مزید شدت آگئی اور رنگون سے شروع ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیل گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر آنگ سان سوچی کی رہائی اور جمہوریت کی بحالی کے نعرے درج تھے
عراق کے مزاحمتی گروہوں نے بغداد کے گرین زون علاقے پر راکٹ حملے کی مذمت کی ہے , عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن کو موقع پر فاش کریں گے
سری لنکا کی حکومت نے اپریل میں بااثر بدھ راہبوں کے ان خدشات کے باعث تدفین پر پابندی عائد کردی تھی کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں دفن کرنے سے زیر زمین پانی زہریلا ہوسکتا ہے اور وائرس پھیل سکتا ہے، تاہم ماہرین نے ان خدشات کو بےبنیاد قرار دیا تھا
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں این جی او سے منسلک 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشت گرد حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا قانون 23 فروری سے نافذ ہوگا اور آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا جائے گا
آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے ایک اعلی افسر کی لاش افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر کانبرا کی ایک فوجی چھاونی سے ملی ہے
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ حاکم دبئی کی بیٹی شہزادی لطیفہ بنت محمد آل مکتوم کے زندہ یا صحت مند ہونے کا ثبوت پیش کرے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہوگئی ہے
جب امریکہ اس معاہدے سے خارج ہوگیا تو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایران کو بھی خارج ہوجانا چاہیے تھا لیکن ایرانی حکومت نے ایسا نہیں کیا بلکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل جاری رکھا
عراقی زرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے میں نصف جدید ترین دفاعی سسٹم ان معمولی راکٹوں کے سامنے بے بس دکھائی دیا اور اب تک تین راکٹ سفارتخانے میں تباہی مچاچکے ہیں