رہبر انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز یوم شجر کاری کی مناسبت سے دو پودے لگائے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق فعالیت، دینی اور انقلابی فعالیت ہے اور اسے عیش اور سجاوٹ کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے
جمعرات کی رات اہواز سے مشہد جانے والے ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ ایران ائير کا تھا جو رات دس بج کر دس منٹ پر اہواز ائيرپورٹ سے مشہد کے لیے اڑان بھر رہا تھا
اس نے کہا کہ 'میں آج رات پورے شہر میں گشت کروں گا اور جس کو میں نے دیکھا اسے گولی مار دوں گا، اگر آپ شہید ہونا چاہتے ہو تو میں تم لوگوں کی خواہش پوری کروں گا
سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں
کویتی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک ماہ کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔7 مارچ سے کویت بھر میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا
ایران کے وزیر خارجہ نے 1945 کے مقابلے میں 2021 میں بدلتے ہوئے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آئیے اقوام متحدہ کے منشور کو تبدیل کریں اور اس ویٹو پاور کو جسے امریکہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے ختم کریں
بین الاقوامی پانیوں میں کشتی میں پھنسے 81 روہنگیا مہاجرین کی تقدیر حل کرنے کی کوششوں کے درمیان بھارت کے وزیر خارجہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل بنگلہ دیش پہنچ گئے
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک شخص شہید اور10 افراد زخمی ہوئے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی اتحاد یمن میں رہائشی علاقوں کومسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے
ترک وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ملک کے مشرق میں واقع پتلیس صوبے میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گيا جس کی وجہ سے نو فوجی جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے