انہوں نے ای بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفح سے حملے سے پہلے صہیونی حکومت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ صہیونی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ واشنگٹن کی تشویش کا ازالہ کئے بغیر رفح پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں بیرونی طاقتیں بدامنی کا باعث بن رہی ہیں۔ ایران نے خلیج فارس میں قیام امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔
عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ " فوجیوں کو بھیجنے کی یہ توجیہ کہ انہيں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے بھیجا جارہا ہے، ایسا جھوٹ ہے کہ اس کے فریب میں کوئی نہیں آئےگا ۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹ کام نے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی رات نصف شب کے بعد 1 بجکر 48 منٹ سے 2 بجکر 27 منٹ تک پانچ حملہ آور ڈرون طیاروں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
حجت الاسلام شہریری نے امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں میں طلباء کی بغاوت کا بھی ذکر کیا اور مزید کہا: ان میں سے بہت سے مسلمان بھی نہیں ہیں لیکن وہ ظلم کے تصور کو سمجھتے ہیں۔ وہ اسلام یا مسلمانوں کا دفاع نہیں کرتے بلکہ مظلوموں کا دفاع کرتے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران 66 افراد شہید اور 138 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے نتن یاہو کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگر سفید پرچم اٹھایا جو جھک جانے کے مترادف ہے اور رفح پر قبضہ کرنے کا فیصلہ منسوخ کیا تو تمھاری کابینہ گرجائے گی۔
اس صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین نے جنگ کے دوران اپنی میزائل توانائی باقی رکھی ہے اور اس وقت اس کی میزائلی طاقت حماس سے بھی زیادہ ہے اوراس کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کچھ فلسطین کے بے گناہ شہداء کے خون کی برکت سے ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں میں اس قابل فخر طلبہ انقلابی تحریک نے فلسطین کاز کو امریکہ کے اندر نمبر ون ایشو بنا دیا ہے۔
صہیونی فوجی افسران کی جانب سے استعفوں کے سلسلے میں تازہ ترین خبر کے مطابق اشباح بریگیڈ کے سربراہ نے اچانک اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ یہ بریگیڈ اس وقت غزہ میں مصروف ہے۔ سربراہ کا استعفی اس کی کارکردگی پر برا اثر چھوڑے گا۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گيا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے صرف دو روز قبل موساد کے سربراہ کا خصوصی طیارہ ہفتے کی رات ریاض میں اترا تھا۔
جمہوریہ ایران کے دشمنوں نے اندرونی منافقین کے ساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کئی طرح کی سازشیں کی ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی کیا ہے، لیکن ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔