تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 04:54
خبر کا کوڈ : 490577

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے: بورس جانسن

نئی قسم کے کورونا وائرس سے زیادہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور یہ ملک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔: برطانوی وزیر اعظم
برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے: بورس جانسن

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ماہرین نئی قسم کے کورونا وائرس کو زیادہ ہلاکت خیز بتا رہے ہیں اور اسی حساب سے ہمیں وبا پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئی قسم کا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے اور طبی عملہ کام کے شدید دباؤ کا شکار ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین کے کورونا کی نئی قسم کے خلاف کارگر ثابت ہونے کے شواہد ملے ہیں اس لیے ویکسی نیشن کروانے والے نئی قسم کے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اعداد و شمار سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ مہلک وائرس میں مبتلا 60 سے زائد عمر والے ایک ہزار افراد میں سے 10 کی موت مواقع ہوجاتی ہے لیکن نئی شکل کے کورونا وائرس میں مبتلا ایک ہزار میں سے 13 یا 14 افراد تک ہلاک ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے اختتامی دنوں میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آئی تھی جو زیادہ متعدی اور ہلاکت خیز ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین اس قسم کے خلاف بھی کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbzgbazrhb9sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ