تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 471775

روس میں کورونا کا کلینکل ٹرائل مکمل،

روس میں گامالیا نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کورونا ویکسین تیار کر کے اس کا کلینکل ٹرائل مکمل کر لیا گیا۔
روس میں کورونا کا کلینکل ٹرائل مکمل،
روس کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ روس میں کورونا کا کلینکل ٹرائل مکمل کر لیا گیا۔
روس کے وزیر صحت میخائل موراشکوف نے کہا ہے کہ ملک کے گامالیا نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کورونا ویکسین تیار کر کے اس کا کلینکل ٹرائل مکمل کر لیا گیا۔

انھوں نے یکم اگست کو بھی کہا تھا کہ روس میں اکتوبر کے مہینے سے کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا عمل وسیع پیمانے پر شروع کر دیا جائے گا۔

روس کی وزارت دفاع نے بھی تین اگست کو اعلان کیا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے رضاکار مریضوں کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ویکسین سے کورونا کا سدباب کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔توقع کی جا رہی ہے روس میں اس ویکسین کی ابتدائی پیداوار ستمبر میں شروع ہو جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdca06nym49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ