تاریخ شائع کریں2020 9 September گھنٹہ 09:59
خبر کا کوڈ : 475290

امن مذاکرات، قیدیوں کی رہائی کی شرط؛ طالبان

بین الافغان امن مذاکرات، جیلوں سے اس گروہ کے تمام قیدیوں کی رہائی کی صورت میں ہی شروع ہوں گے۔طالبان
امن مذاکرات، قیدیوں کی رہائی کی شرط؛ طالبان
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کے باقی قیدیوں کی آزادی کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم گفتگو کے لئے تیار ہے تاہم پہلے قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے تاہم سات قیدی جو اسرائیلی و فرانسیسی قیدیوں کے قتل میں ملوث ہیں ابھی آزاد نہیں کئے گئے ہیں۔

طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی نے فرانس اور آسٹریلیا کی جانب سے طالبان کے بعض قیدیوں کی رہائی کی مخالفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک افغانستان کے مسائل میں مداخلت کا حق نہیں رکھتے۔

افغان حکومت منگل کو طالبان کے سات قیدیوں کو قطر حکومت کے حوالے کرے گی اور فرانس اور آسٹریلیا کے حکام بھی ان کی رہائی کے مخالف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgyn9tzak9ux4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ