تاریخ شائع کریں2020 27 September گھنٹہ 20:38
خبر کا کوڈ : 477148

دوحہ میں طالبان کے ساتھ افغان امن مذاکرات کا سلسلہ بند ہونے کی خبر،

قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکراتی وفود کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور مذاکرات کا سلسلہ رک گیا ہے۔
دوحہ میں طالبان کے ساتھ افغان امن مذاکرات کا سلسلہ بند ہونے کی خبر،
رپورٹ کے مطابق بعض افغان ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکراتی وفود کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور ایجنڈہ طے کرنے کے لئے دو ہفتے قبل شروع ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ رک گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مذاکراتی وفد میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کی مکمل صلاحیت موجود نہیں ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے اصول و ضوابط طے نہیں پا سکے ہیں ۔

افغان حکومت کے مذاکراتی وفد کے ایک رکن نادر نادری نے طالبان کے ساتھ بنیادی اختلاف موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس گروہ کی رخنہ اندازی کو مذاکرات میں پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ بتایا ہے۔

طالبان کے مذاکراتی وفد کے بعض اراکین نے بھی فریقین کے درمیان اختلاف کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ اختلافات کے حل کے لئے صلاح و مشورہ جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک بڑا اختلافی مسئلہ جنگ بندی ہے جس پر حکومت کا وفد زور دے رہا ہے لیکن طالبان، سیاسی اتفاق رائے سے پہلے جنگ بندی کے مخالف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcay0nya49n061.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ