تاریخ شائع کریں2020 17 February گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 451843

امریکہ کی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کونیٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ کی پولیس نے اتوار کی شب 3بجے ایک ٹوئیٹ میں واقعے کی تصدیق کی۔ ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔  جب کہ ایک شخص کی ہلاکت کی  تصدیق ہوچکی ہے
امریکہ کی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونیٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ کی پولیس نے اتوار کی شب 3بجے ایک ٹوئیٹ میں واقعے کی تصدیق کی۔ ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔  جب کہ ایک شخص کی ہلاکت کی  تصدیق ہوچکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور حملہ آور سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
https://taghribnews.com/vdceez8exjh8nvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ