تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 325484

ترکی کے سابق وزیر دفاع استنبول میں قتل

مسلح شخص نے چاقو کے وار کر کے انکا گلا کاٹ دیا
وارالہان سعودی عرب میں ترکی کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ ۱۹۸۷ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ ترکی کی وطن پارٹی سے منسلک ہوگئے تھے
ترکی کے سابق وزیر دفاع استنبول میں قتل
ترکی کے سابق وزیر دفاع ارجان وارالہان کو استنبول میں قتل کردیا گیا۔

ارجان وارالہان استنبول کے ایک چائے خانے میں موجود تھے جب ایک مسلح شخص نے چاقو کے وار کر کے انکا گلا کاٹ دیا۔

ترک اخبار ڈیلی صاباح نے تفصیلات بتاتے ہوئے ایک ملزم کے گرفتار ہونے کی خبر دی ہے اور عینی شاہدین کے مطابق اس شخص نے انکو قتل کرنے سے قبل ان سے رقم کے تنازعے پر لڑائی کی۔

وارالہان سعودی عرب میں ترکی کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ ۱۹۸۷ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ ترکی کی وطن پارٹی سے منسلک ہوگئے تھے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں وزارت دفاع کا عہدہ سونپا گیا تھا لیکن مالی اسکینڈل کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کرکے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfctdmjw6d0ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ