تاریخ شائع کریں2024 9 May گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 634735

چین اور پاکستان کے تجارتی وفود کا صوبے خراسان جنوبی میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اعلان

انہوں نے مزید کہاکہ  ان کاروباری وفود کے ساتھ ابتدائی بات چیت ایکسپو 2024 میں صوبے کے بوتھ پر ہوئی اور  صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔
چین اور پاکستان کے تجارتی وفود کا صوبے خراسان جنوبی میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اعلان
چین اور پاکستان کے تجارتی وفود نے صوبے خراسان جنوبی میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے

ارنا کے مطابق، صوبے کے  شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر  مہدی جعفری نے جمعرات کے روز اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران چین اور پاکستان کے دو تجارتی وفود نے جنوبی خراسان کا دورہ کیا تاکہ صوبے  اس کی گنجائش کا مشاہدہ کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ان کاروباری وفود کے ساتھ ابتدائی بات چیت ایکسپو 2024 میں صوبے کے بوتھ پر ہوئی اور  صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔

انہوں نے صوبے کی کان کنی، سیاحت، دستکاری اور زرعی گنجائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تجارتی وفود کے دورے کا ایک مقصد ان صلاحیتوں کو مزید قریب سے جاننا تھا۔

انہوں نے چینی تجارتی وفد کے برجند میں خصوصی اقتصادی زون کے پیداواری یونٹوں کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس تجارتی وفد نے پولٹری اور بٹومین میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ صوبے کی یونیورسٹیوں کی استعداد کار سے استفادہ کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

جعفری نے کان کنی کے شعبے میں پاکستانی تجارتی وفد کی دلچسپی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس قابل سرمایہ کار نے صوبے کی معدنیات خاص طور پر بینٹونائٹ خریدنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا، لیکن ہماری خصوصی طور پر انہیں منرل پروسیسنگ پلانٹ تعمیر  کرنے پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں تجارتی وفود کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے متعلقہ حکام کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ بات چیت کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdchxkn-m23nxqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ