تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 295227

ترکی میں تمام اسلامی مذاہب کا اہل بیت (ع) کی محبت پر اتفاق ہے

جو بھی ہمارے اہل سنت بھائیوں کے مقدسات کی توہین کرتا ہے ہم اُس سے بری ہیں
تمام لوگ ان فتوحات اور اس بات سے کہ عراق اور شام کے لوگوں کو ان جنایت کاروں سے چھٹکارا نصیب ہوا، بہت خوش ہیں۔ عالم دین ترکی
ترکی میں تمام اسلامی مذاہب  کا اہل بیت (ع) کی محبت پر اتفاق ہے
ترکی کے نمایاں عالم دین نے اس ملک میں مختلف مذاہب ہونے کے باجود اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ترکی میں تمام مذاہب ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں اورسب اہل بیت (ع) کی محبت پر ا تفاق رکھتے ہیں۔

تقریب  خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے مشہور و معروف عالم دین ، شیخ صلاح الدین اوز گندوز نے بدھ کی صبح محبان اہل بیت و تکفیریوں کا مسئلہ نامی اجلاس میں ، ترکی میں مختلف مذاہب کی موجودگی کے باوجود اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں تین مذہب حنفی، شافعی اور علوی موجود ہیں جو سب کے سب اہل بیت کی محبت (ع) پر اتفاق کرتے ہیں۔

انھوں نے مذاہب کے درمیان قائم اس وحدت کو ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ سعودی عرب نے ان مذاہب کے پیروکاروں کے عقائد تبدیل کرنے اور اہل بیت (ع) کی محبت کو دلوں سے ختم کرنے کیلئے اس ملک میں کروڑوں ڈالر خرچ کر دیئے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ابھی تک وہ اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ترکی کے ان عالم دین نے دہشت گرد داعش ٹولے کے خلاف عراق اور شام میں لوگوں کی اس کامیابی کے بارے میں کہا:  تمام لوگ ان فتوحات اور اس بات سے کہ عراق اور شام کے لوگوں کو ان جنایت کاروں سے چھٹکارا نصیب ہوا، بہت خوش ہیں۔

ترکی کے مشہور و معروف عالم دین ، شیخ صلاح الدین اوز گندوز نے تاکید کی کہ ہم واضح الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ جو بھی اہل بیت (ع) کو پسند کرتے ہیں ہم بھی اُسے پسند کرت ہیں اور جو بھی اہل بیت (ع)  کا دشمن ہے  ہم اُسے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ لہذا جو بھی ہمارے اہل سنت بھائیوں کے مقدسات کی توہین کرتا  ہے ہم اُس سے بری ہیں اور اُن کے دین کو قبول نہیں کرتے۔

اس مسلمان مفکر نے آخر میں اظہار نظر کیا: الحمد  للہ ترکی میں شیعہ ، سنی مسلمانوں کے درمیان کوئی اختلاف موجود نہیں اور سب ایک ساتھ متحد ہیں۔ لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ ہی اتحاد پوری دنیا میں قائم ہوجائے اور ہم سب عالمی استکبار کے سامنے ڈٹ جائے اور  اُس پر غلبہ حاصل کرلیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcgxn9xuak9yx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ