تاریخ شائع کریں2017 14 September گھنٹہ 20:55
خبر کا کوڈ : 283795

شام میں داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملے

شام پر امریکی اتحاد کے حملے ، دسیوں عام شہری جاں بحق
عراق و شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
شام میں داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملے
رپورٹ کے مطابق شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں دیرالزور کے شمال میں گیارہ افراد اور رقہ کے قریب بھی تقریبا گیارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مرنے والوں میں زیادہ تربچے اور عورتیں ہیں۔ اس رپروٹ کے مطابق امریکی اتحاد کی بمباری میں دونوں شہروں میں عمارتوں اور بنیادی تنصیبات کو بھی بھاری نقصانات پہنچے ہیں۔

ایئروارز نامی نگراں گروہ نےاعلان کیا ہے کہ دوہزار چودہ سے اب تک عراق و شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

امریکہ حالیہ برسوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام و عراق میں عام شہریوں پر بمباری کرتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdns0xkyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ