تاریخ شائع کریں2017 19 September گھنٹہ 02:17
خبر کا کوڈ : 284431

ارما کے بعد اب سمندری طوفان ’ماریا‘، گزر اُسی راستے سے

سمندری طوفان سے متعلق امریکہ اور برطانوی ’ورجن آئی لینڈز‘ کو انتباہ جاری
ماریا کے نتیجے میں تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلیں گے،
ارما کے بعد اب سمندری طوفان ’ماریا‘، گزر اُسی راستے سے
نئے سمندری طوفان ’ماریا‘ کا مرکز پیر کی رات گئے مارٹنیک اور ڈومنکا سے ٹکرائے گا، یہ تقریباً وہی علاقہ ہے جہاں سے اس سے قبل سمندری طوفان ’ارما‘ گزرا اور تباہ کاری پھیلائی۔

سمندری طوفانوں کی پیش گوئی پر مامور امریکی مرکز نے بتایا ہے کہ ماریا کے نتیجے میں تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلیں گے، ایسے میں جب طوفان لیوراڈ جزیروں کی جانب بڑھے گا۔ تاہم، پیش گوئی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز اس کی رفتار میں شدت آنے کا امکان ہے۔

منگل کے دِن یہ طوفان سینٹ کِٹس، نیوس اور مونسراٹ سے ٹکرائے گا، جب کہ انگیلا اور سینٹ مارٹن کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان سے متعلق امریکہ اور برطانوی ’ورجن آئی لینڈز‘ کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

میامی میں واقع ’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کے ایک ماہر، ڈینس فیلجن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’بدقسمتی سے اس سے کئی ایک جزیرے متاثر ہوں گے، جہاں ایک ہفتہ یا 10 روز قبل ارما شدید نقصان پہنچا چکا ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ بالکل ہی یکساں راستہ نہیں ہے۔ لیکن، یہ تقریباً وہی گزرگاہ ہے، جس کے نتیجے میں صورت حال مزید بگڑنے کا اندیشہ لاحق ہو سکتا ہے‘‘۔

ارما کی وجہ سے بربودا کی تقریباً تمام عمارتیں تباہ ہوئیں اور حکومت جزیرے سے لوگوں کے انخلا پر مجبور ہوئی۔

ارما کے نتیجے میں کریبین میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ مزید نو افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب ارما امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا۔
https://taghribnews.com/vdcbfab58rhbwap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ