تاریخ شائع کریں2011 19 September گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 63754
آیت الله نوری همدانی:

اسلام کو بنانے کی نہیں پانے کی ضرورت ہے

تنا(TNA)کشمیر
آیت اللہ نوری ہمدانی نے حوزہ علمیہ کے ادارہ تبلیغ کے زعماء سے ملاقات کے دوران تبلیغ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: تاریخ میں بہت سارے علماء ، فقہا، فلاسفہ ، ادبا گذرے ہیں لیکن ان کے درمیان ماہر اور متبحر خطیب کم ہی رہے ہیں۔
اسلام کو بنانے کی نہیں پانے کی ضرورت ہے

تقریب نیوز(تنا):اس مرجع تقلید نے کہا: میں 18 سال کا تھا جب میں قم آیا ہوں تب سے اب تک بہت ہی کم ماہر خطیبوں کو دیکھا ہے جن کی تعداد انگشت شمار بھی نہیں ہے۔

انہوں نے ماہر خطیبوں کیلئے ایک شرط خدادادی صلاحیت جانتے ہوئے فرمایا: ایک ماہر خطیب کے لئے 30 فیصد تعلیم کا عمل دخل رہتا ہے جبکہ 70 فیصد خدا داد صلاحیت پر منحصر ہوتا ہے۔ 

نوری ہمدانی نے ماہر مبلغوں کو کھوجنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: تبلیغ کیلئے افراد کو انتخاب کرنے میں خاصی دقت کرنی چاہئے ، کیونکہ کچھ لوگوں کی ایسی استعداد نہیں ہوتی جو حوزہ علمیہ کی زمہ داریوں کو نبھا سکیں۔

حوزہ علمیہ کے اس ممتاز استاد کا کہنا تھا کہ:50 سال کی عمر تک تبلیغ میرا امرار معاش رہا ہے۔ محرم ، صفر اور رمضان کے تین مہینوں میں تبلیغ پر جاکر سال بھر کا خرچہ نکالتا تھا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے خطیب کے سلیقے کو تبلیغ کیلئے  مہم قرار دیتے ہوئے کہا: وقت ، جگہ، سننے والوں کی شناخت اور اسکی رعایت ،اور نئے اور مفید معلومات سے استفادہ کرنا تبلیغ کے حوالے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔  

انہوں نے آخر میں فرمایا کہ اسلام کو بنانے کی نہیں بلکہ پانے کی ضرورت ہے ۔ کچھ لوگ مکڑی کی جال کے مانند لفاظی کا جال بنتے ہیں جسکا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے۔

https://taghribnews.com/vdcgtu93.ak9wn40,ra.html
منبع : خبرگزاری
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ