تاریخ شائع کریں2020 8 December گھنٹہ 01:35
خبر کا کوڈ : 484952

عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ایران

اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور واقف ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ
عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ایران
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ہم قومی اور ملکی  سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات  کا کوئی جوازنہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور واقف ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ پہلے ہی تحریر شدہ ہے، اس پر دوبارہ بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنے سمیت نئے جوہری معاہدے کے بارے میں بھی جرمنی کی حالیہ درخواست کو رد کردیا۔ انھوں نے کہا  یورپ اپنی حیثیت اور صلاحیتوں کو پہچانتا ہے، یورپ کو جان لیناچاہیے جو مقصد دباؤ کی پالیسی سے حاصل نہ ہوسکا وہ دوسرے طریقوں سے بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے اس کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا اورعدم اعتماد کی فضا پیدا کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbsaba5rhbw9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ