تاریخ شائع کریں2024 7 May گھنٹہ 14:22
خبر کا کوڈ : 634470

صیہونی فوج کا غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر واقع رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضے کا اعلان

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بریگیڈ 401 کے فوجیوں نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔
صیہونی فوج کا غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر واقع رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضے کا اعلان
صیہونی فوج نے آج بروزمنگل کی صبح مصر کے ساتھ غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر واقع رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بریگیڈ 401 کے فوجیوں نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

درایں اثنا اکسفام نے سرحدی شہر رفح میں صیہونی فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی مزید اسرائیلی جرائم کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

اکسفام کے سینیئر ڈائریکٹر نے ایک بیان میں اس حملے کے خوفناک انسانی نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مزید صیہونی جرائم کی روک تھام کے لیے اس حملے کے خلاف کارروائی کریں۔

اکسفام کی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر سالی ابی خلیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے رفح میں تقریباً 100,000 افراد کو نکالنے کے حکم سے خوفزدہ ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی رہنماؤں نے اسرائیل سے مسلسل اور وحشیانہ جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رفح میں خوف واضح ہے، کیونکہ جو لوگ پہلے ہی کئی بار غزہ سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں، اب انہیں دوبارہ بھاگنا پڑے گا۔

اکسفام کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہریوں اور امدادی کارکنوں کو 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے نشانہ بنایا ہوا  ہے، اس لیے کوئی بھی دعویٰ کہ شہری محفوظ طریقے سے اس علاقے سے نکل سکتے ہیں، جھوٹا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5o09zyt0so6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ