24 گھنٹوں میں 68 فلسطینیوں کی شہادت/ غزہ میں شہداء کی تعداد 33 ہزار 797 ہوگئی
فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز دوپہر کے وقت اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 94 کو زخمی کیا۔
شیئرینگ :
غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے جرائم کے شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز دوپہر کے وقت اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 94 کو زخمی کیا۔
ان شہداء سمیت 7 اکتوبرکو غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 33 ہزار 797 اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 465 تک پہنچ گئی ہے۔
الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے ہی صہیونی فوج غزہ میں خواتین اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اب تک اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...