تاریخ شائع کریں2024 19 March گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 628874

غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 سال کے سارجنٹ متان وینوگرادوف کا تعلق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ سے تھا۔
غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 سال کے سارجنٹ متان وینوگرادوف کا تعلق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائلی فوجیوں کی تعداد 250 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا اسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 80 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ برس ماہِ اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 726 ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcefv8pejh8wvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ