QR codeQR code

غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی ہلاک

19 Mar 2024 گھنٹہ 16:32

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 سال کے سارجنٹ متان وینوگرادوف کا تعلق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ سے تھا۔


غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 سال کے سارجنٹ متان وینوگرادوف کا تعلق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائلی فوجیوں کی تعداد 250 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا اسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 80 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ برس ماہِ اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 726 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 628874

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628874/غزہ-میں-الشفا-اسپتال-پر-اسرائیلی-حملے-کے-دوران-لڑائی-فوجی-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com