تاریخ شائع کریں2022 9 August گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 560845

نائیجیریا امام حسین علیہ السلام کے عاشورا کے جلوس پر سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ

نائیجیریا کی شہید فاونڈیشن کی صدر «مریم گاشوآ» (Maryam Gashua)  نے کہا ہے کہ کل پیر کے روز زاریا شہر میں عاشورائے حسینی کے پر امن ماتمی جلوس پر نائیجیریا کی فوج نے بلا جواز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 عزادار  شہید اور 50 زخمی ہوگئے ۔
نائیجیریا امام حسین علیہ السلام کے عاشورا کے جلوس پر سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ
نائیجیریا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشورا کے جلوس پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس میں 7 عزادار شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا کی شہید فاونڈیشن کی صدر «مریم گاشوآ» (Maryam Gashua)  نے کہا ہے کہ کل پیر کے روز زاریا شہر میں عاشورائے حسینی کے پر امن ماتمی جلوس پر نائیجیریا کی فوج نے بلا جواز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 عزادار  شہید اور 50 زخمی ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا بھتیجا «محسن باداماسی یعقوب زکزاکی» Muhsin Badamasi Ya'qoub Zakzaky  بھی شامل ہے۔

نائیجیریا کے فوجی اہلکاروں نے اسی طرح  متعدد عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں 13 دسمبر 2015 کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فوج نے زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کیا تھا جس میں سیکڑوں عزادار شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل تھے۔ فوج نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک ہونے پر کئی سال بعد انھیں جیل سے رہا کیا۔
https://taghribnews.com/vdchkvnmm23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ