تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 523301

قیدیوں کے  تبادلے کا معاہدہ،اسرائیل حماس وفا الاحرار معاہدے کی کامیابی کا 10واں برس

حماس کی اس کامیابی کے نتیجے میں آزاد کیے گئے1027فلسطینیوں میں ایک فلسطینیکی یاد گار تصویر جب فلسطینی نوجوان  نے  18 سال قید کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کی۔
قیدیوں کے  تبادلے کا معاہدہ،اسرائیل حماس وفا الاحرار معاہدے کی کامیابی کا 10واں برس
غزہ میں صیہونی فوجی  گلاد شالٹ کو 2006 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں تحریک حماس کی کوششوں سے 1027 فلسطینی قیدیوں کے  تبادلے کا معاہدہ کامیابی سے ہمکنار ہوا  جوحماس  کی ایک بڑی کامیابی شمار کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور صہیونی حکام کے درمیان طے پانے والے معاہدےوفا الاحرار کی کامیابی کے 10 برس مکمل ہوگئے ،حماس کی اس کامیابی کے نتیجے میں آزاد کیے گئے1027فلسطینیوں میں ایک فلسطینیکی یاد گار تصویر جب فلسطینی نوجوان  نے  18 سال قید کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کی۔

یادرہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ غزہ کی مشرقی سرحد پر 25 جون 2006 کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران صہیونی عسکریت پسند گلاد شالٹ کو پکڑ لیا گیاتھا  اور اسکی رہائی کے لیے حماس کی جانب سے صہیونی حکام سے  1027 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہائی کی ڈیل ہوئی تھی جوکامیابی سے ہمکنار ہوئی اور حماس کی بھر پور  کوششوں کے بعد اسرائیلی حکام نے گلاد شالٹ  کے تبادلے میں 1027 بے گناہ فلسطینیوں  کی آزادی عمل میں آئی، جوتحریک  مزاحمت حماس  کی ایک بڑی کامیابی شمار کی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzs0kfyt0xs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ