تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 18:03
خبر کا کوڈ : 523293

پاکستان میں حضرت محمد مصطفیٰ ص کی ولادت کا جشن مکمل عقیدت و احترام منایا جارہا ہے

آج 12 ربیع الاول پر دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم کینٹ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔
پاکستان میں حضرت محمد مصطفیٰ ص کی ولادت کا جشن مکمل عقیدت و احترام منایا جارہا ہے
ملک بھر میں سرکارِ دو عالم، نبی مہرباں اور آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن مکمل عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا

آج 12 ربیع الاول پر دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم کینٹ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

جشنِ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گلی گلی چراغاں کیا جا رہا ہے، نعتوں کی محفلیں، درود و سلام کی صدائیں بلند کی جا رہی ہیں، اہم نجی و سرکاری عمارتیں، مساجد اور گلی محلے رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیےگئے۔

جشنِ عید میلاالنبیؐ کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں اور  مختلف تقریبات میں علمائے کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

کراچی میں جشن میلادالنبیؐ کا مرکزی اجتماع نشترپارک میں ہوگا اور جماعت اہلسنت کے تحت جلوس میمن مسجد ایم اےجناح روڈ سے نکلےگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات رہے گی۔

موبائل فون سروس بند
عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے تحت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے  جب کہ سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

Play Video
اسلام آباد میں وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی چراغاں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر خصوصی چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے، اہم سرکاری ونجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گرین ایریا اور درختوں پر بھی لائٹیں لگائی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں گلیاں محلے، مساجد جگ مگ کررہی ہیں، جگہ جگہ درود و سلام کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ادھر لاہور شہرکو بھی برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیاہے، ہر گلی ہر محلہ اور عمارتیں جگمگارہی ہیں۔

پشاور میں بھی گلی گلی قریہ قریہ جشن میلاد کی خوشی میں سجاوٹ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، گلگت، چترال  اور فیصل آباد ائیر پورٹس کو روشنیوں سے سجا دیا گیا جب کہ ملک بھر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdns0ksyt0xx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ