تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 523284

چین کی بار بار کی دراندازی پر انریندرا مودی نے یک لفظ کچھ نہیں کہا

لداخ کے بعد اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ میں چینی فوج کی مسلسل دراندازی پر وزیر اعظم نریندرا مودی کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم دو چیزوں پر خاموش ہیں-
چین کی بار بار کی دراندازی پر انریندرا مودی نے یک لفظ کچھ نہیں کہا
ہندوستان میں مرکزی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید اور نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔

لداخ کے بعد اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ میں چینی فوج کی مسلسل دراندازی پر وزیر اعظم نریندرا مودی کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم دو چیزوں پر خاموش ہیں-ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرحدی علاقوں پر چین کی بڑھتی دراندازی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح پلواما واقعے پر وزیر اعظم نے پاکستان میں داخل ہونے کی بات کہی تھی۔

اویسی نے کہا: جب پاکستان کچھ کرتا ہے تو وزیر اعظم سب سے پہلے تبصرہ کرتے ہیں لیکن چین کی بار بار کی دراندازی پر ایک لفظ کچھ نہیں کہا۔

اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک پروگرام میں کہا: جب پاکستان نے پلواما واقعے کو انجام دیا تو اسکے جواب میں وزیر اعظم اس ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے، لیکن اب چین اروناچل پردیش اور یہاں تک کہ اتراکھنڈ میں داخل ہو گیا ہے تو کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے چین کی دراندازی پر وزیر ا‏عظم کی خاموشی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چین لفظ سے اتنا ڈرے ہوئے ہیں کہ اپنی چائے میں چینی (شکر) بھی نہیں ملاتے
https://taghribnews.com/vdcdjs0koyt0xx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ