تاریخ شائع کریں2021 15 April گھنٹہ 21:11
خبر کا کوڈ : 500106

عالمی برادری شامی عوام کا بھرپور ساتھ دے

شامی وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کے بارے میں بھی کہا ہے کہ اس امداد سے انسانی اہداف سے ہٹ کر ہرگز استفادہ نہیں کیا جانا چاہئے۔
عالمی برادری شامی عوام کا بھرپور ساتھ دے
شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی عوام اس وقت نہایت ابتر اقتصادی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں جو یورپ و امریکہ کے اقتصادی محاصرے کا ہی نتیجہ ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام کے خلاف یورپ اور  امریکہ کا محاصرہ جاری ہے جس کے ابتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انھوں نے شام کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ  اتنے سخت حالات میں شامی عوام کا بھرپور ساتھ دے اور  اقتصادی محاصرے کو غیر موثر بنائے ۔ 

شامی وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کے بارے میں بھی کہا ہے کہ اس امداد سے انسانی اہداف سے ہٹ کر ہرگز استفادہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی امریکی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو شامی عوام کے خلاف جارحیت کا پورا تاوان ادا کرنا ہو گا اور اسے چاہئے کہ شام کے امور میں مداخلت کرنے سے باز آجائے۔
https://taghribnews.com/vdcbggbs0rhbg8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ