تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 499797

یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کا حملہ،دو فوج ہلاک

کیف نےسرحد پر ایک بار پھر ماسکو کی طرف سےہزاروں فوجی جمع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سرحد پر حالیہ ہفتوں کے دوران گزشتہ سال کی فائر بندی کی خلاف ورزی معمول بن گیا ہے اور تازہ واقعے میں کم ازکم دو یوکرائنی فوجی مارے گئے ہیں۔
یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کا حملہ،دو فوج ہلاک
یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں دو فوجی مارے گئے ہیں۔ جنگ سے متاثرہ مشرقی علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو یوکرائنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

کیف نےسرحد پر ایک بار پھر ماسکو کی طرف سےہزاروں فوجی جمع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سرحد پر حالیہ ہفتوں کے دوران گزشتہ سال کی فائر بندی کی خلاف ورزی معمول بن گیا ہے اور تازہ واقعے میں کم ازکم دو یوکرائنی فوجی مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا ذرائع نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ یوکرائن میں حالات خانہ جنگی کی طرف جا رہے ہیں۔ حالات تبدیل نہ ہوئے تو روس مداخلت پر مجبور ہوگا اور جنگ ہوئی تو وہ یوکرائن کے خاتمے پر ختم ہوگی۔

روس نے یہ دھمکی مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازع میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے تناظر میں دی ہے۔تاہم یوکرائنی آرمی چیف روسلان خومچاک نے یقین دلایا ہے کہ ان کی فوج کا روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ جب کہ یوکرائنی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ روس کا جارحانہ رویہ علاقائی تنازع کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceoo8efjh8ofi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ