تاریخ شائع کریں2021 6 April گھنٹہ 23:21
خبر کا کوڈ : 498970

امریکہ کو ساری پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا

سعید خطیب زادے نے منگل کی رات پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران، سنہ دو ہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے کسی بھی پروگرام کو تسلیم نہیں کرے گا۔
امریکہ کو ساری پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ، ایٹمی معاہدے کو بچانا چاہتا ہے تو اسے ساری پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

سعید خطیب زادے نے منگل کی رات پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران، سنہ دو ہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے کسی بھی پروگرام کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا خواہاں ہے تو اسے ساری پابندیوں کو ایک ساتھ اٹھانا ہوگا۔

یاد رہے کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی اٹھارویں نشست منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوئي جس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے رکن ملکوں کے وفود نے شرکت کی۔
https://taghribnews.com/vdcgu79tzak9yy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ