تاریخ شائع کریں2021 3 April گھنٹہ 22:02
خبر کا کوڈ : 498558

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا دورہ ایران کا اعلان

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ایران میں جنوبی کوریا کے متوقف شدہ تیل  بردار بحری جہاز اور اس کے کیپٹن کی آزادی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا دورہ ایران کا اعلان
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چونگ سیہ کیون رواں ماہ کے وسط میں تہران کا دورہ کریں گے۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اس سفر میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ایران میں جنوبی کوریا کے متوقف شدہ تیل  بردار بحری جہاز اور اس کے کیپٹن کی آزادی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں 7 اپریل کو وزارت عظمی کے انتخابات ہورہے ہین ، انتخابات کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر اعظم 11 اپریل کو تہران کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایران عنقریب جنوبی کوریا کے بحری جہاز اور اس کے کیپٹن کو آزاد کردےگا۔ جنوبی کوریا ایران کے 7 ارب ڈآلر دینے میں امیرکی پابندیوں کو بہانہ بنا رہا تھا  لیکن اب وہ ایران کے 7 ارب ڈآلر آزاد کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwva5vt1a3w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ