تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 22:25
خبر کا کوڈ : 495433

یمنی فورسز کا جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ

سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں
یمنی فورسز کا جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchxmnkx23nwkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ