تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 495377

سعودی عرب نتن یاہو کی ممکنہ شکست سے خوفزدہ

سعودی عرب کے بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ آل سعود حکومت، بیس دن بعد مقبوضہ فلسطین میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صیہونی وزیر اعظم کی ممکنہ شکست سے بے حد خوفزدہ ہے
سعودی عرب نتن یاہو کی ممکنہ شکست سے خوفزدہ
سعودی عرب کے بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ آل سعود حکومت، بیس دن بعد مقبوضہ فلسطین میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صیہونی وزیر اعظم کی ممکنہ شکست سے بے حد خوفزدہ ہے۔

اسرائيل کے آئي ٹوینٹی فور چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے چینل کو بتایا ہے کہ ریاض، اسرائيل کے پارلیمانی الیکشن پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے امید ہے کہ تیئیس مارچ کو منعقد ہونے والے الیکشن میں نیتن یاہو کو شکست نہیں ہوگي۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا شاہی خاندان نہ صرف یہ کہ نیتن یاہو کو ترجیح دیتا ہے بلکہ انھیں پسند بھی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائيل برسوں سے خفیہ طور پر ایک دوسرے سے متعدد میدانوں میں تعاون کر رہے ہیں لیکن انھوں نے اپنے تعلقات کو ابھی تک باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے نومبر میں رپورٹ دی تھی کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے اور اس ملک کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ مائیک پومپیئو سے ملاقات کی تھی۔

آئي ٹوینٹی فور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اس وقت سب سے زیادہ تشویش اس بات کی ہے کہ کہیں اسرائیل میں نیتن یاہو کے حریف یئیر لاپید اقتدار میں نہ آ جائيں کیونکہ وہ ممکنہ طور پر ایران کے سلسلے میں امریکی صدر جو بائيڈن کی پالیسی کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcefn8efjh8oxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ