تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 495038

یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ و جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ و جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بارے میں ایک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی ظالمانہ جنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اس لئے کہ یمن میں کشیدگی کا راہ حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو عالمی امداد کی سخت ضرورت ہے یمن میں سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے انسانی المیہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcipwa5vt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ