پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے
شیئرینگ :
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔
طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔