QR codeQR code

پاک ایران سرحدی باڑ کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا

20 Feb 2021 گھنٹہ 13:42

پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 493762

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493762/پاک-ایران-سرحدی-باڑ-کا-کام-جون-تک-مکمل-ہوجائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com