تاریخ شائع کریں2021 10 February گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 492632

کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی

علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے زمینی راستے سے مقامی کوہ پیماؤں کی 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے
کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی
علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے زمینی راستے سے مقامی کوہ پیماؤں کی 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے گزشتہ روزشروع کیا جانے گرینڈ سرچ آپریشن خراب موسم کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا جوآج ایک بارپھرشدید موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  کے- ٹو اوربلترو کے علاقے میں آسمان پرگہرے بادل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زمینی راستے سے ریسکیو کے لیے مقامی کوہ پیماوں کی 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی مشن کی رہنمائی میں ڈیتھ زون تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوگا۔

دوسری جانب کے ٹو کو سر کرنے کی مہم بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بیس کیمپ پر موجود تمام غیر ملکی کوہ پیما اسکردو روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما  جان اسنوری اورجوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfm0dj0w6d1va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ