تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 490811

کابل میں اطالوی سفارت خانے کی گاڑی زور دار دھماکے میں تباہ۔

افغانستان: دھماکے میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اطالوی سفارت خانے کے 5 افغان اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
کابل میں اطالوی سفارت خانے کی گاڑی زور دار دھماکے میں تباہ۔
افغانستان کے دارالحکومت میں اطالوی سفارت خانے کی گاڑی زور دار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں سفارت خانے کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ 

رپوٹ کے مطابق کابل میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی ملازمین کو لیکر مرکزی شاہراہ سے جارہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور سفارت خانے کے 5 افغان اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے وقت قریب ہی سے وزارت تجارت و معیشت کی گاڑی بھی گزر رہی تھی جسے معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جیسے ہی گاڑی دفتر سے مرکزی شاہراہ پر آئی، بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہٰیں کی ہے تاہم کابل میں چند ماہ سے داعش نے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اطالوی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
https://taghribnews.com/vdccsxq0s2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ