تاریخ شائع کریں2020 11 December گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 485426

صیہونی سیکورٹی اداروں کے ملازمین کی خفیہ اطلاعات ہیک

صیہونیوں کی بیمہ کمپنی کے ہیک کئے جانے کے بعد خفیہ اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا بھی چوری کر لیا گیا
صیہونی سیکورٹی اداروں کے ملازمین کی خفیہ اطلاعات ہیک
صیہونیوں کی بیمہ کمپنی کے ہیک کئے جانے کے بعد خفیہ اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا بھی چوری کر لیا گیا۔

صیہونی سیکورٹی اداروں کے ملازمین کی خفیہ اطلاعات ہیک کرلی گئيں۔

خودساختہ اسرائیلی حکومت کی ایک بیمہ کمپنی کو ہیک کئے جانے کی خبروں کے منظر عام آنے کے ایک ہفتے بعد اخبار ہاآرتض نے، صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے کارکنوں کا ڈیٹا چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار ہاآرتض کے مطابق اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے ممکن ہے کہ اسرائیل کی سلامتی حتی اسرائیل کے ٹاپ سیکریٹس اداروں کے ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائيں۔

ہاآرتض نے خفیہ اداروں کے انسپیکٹر "آمیتای دان" کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلیک شیڈو نامی ہیکروں نے جو ڈیٹا چرایا ہے وہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے لئے غیر معمولی تحفہ  شمار ہوتا ہے جو اسرائیل کے انتہائی حساس اداروں کی جاسوسی کرنا چاہتی ہيں۔

ایران کے لئے اطلاعات کافی مطلوب ہوسکتی ہیں کہ جن سے وہ اپنے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کا انتقام لینے کے لئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirwa5qt1av52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ