تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 484449

دو بحرینی شہریوں کو قید کی سزا

بحرین کی اپیل کورٹ نے سیاسی الزامات کے تحت دو بحرینی شہریوں کو عمر قید اور دس سال قید کی سنائی جانے والی سزا کے حکم کی توثیق کر دی ہے
دو بحرینی شہریوں کو قید کی سزا
بحرین کی اپیل کورٹ نے سیاسی الزامات کے تحت دو بحرینی شہریوں کو عمر قید اور دس سال قید کی سنائی جانے والی سزا کے حکم کی توثیق کر دی ہے۔

الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نما‏ئشی اپیل کورٹ نے اے ٹی ایم مشین اور گیس پائپ لائن کو اڑانے کے الزام کے تحت چل رہے کیس میں بدھ کے روز ایک شہری کو عمر قید اور دوسرے کو دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔یہ کیس آٹھ افراد پر چلایا گیا جن میں سے دیگر افراد کو سات سال، پانچ سال اور تین سال قید کی بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ کیس دو ہزار اٹھارہ کا ہے جب بحرین کی سیکورٹی فورس نے جھوٹا دعوی کیا تھا کہ اس کیس کے دو اصلی ملزموں نے دیگر افراد کو ساتھ میں ملا کر بحرین میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔

بحرین کا بحران دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جہاں کے عوام آل خلیفہ حکومت سے ناراض ہیں اور وہ اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں اب تک پانچ ہزار شہریوں کو سیاسی نظریات کے اظہار پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ مجبورا جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc00q0o2bq408.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ