تاریخ شائع کریں2020 30 November گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 484033

ڈاکٹر فخری زادہ کی شہادت پر نامور پاکستانی شخصیات کا افسوس

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے صیہونی دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی
ڈاکٹر فخری زادہ کی شہادت پر نامور پاکستانی شخصیات کا افسوس
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے صیہونی دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامه راجا ناصر عباس جعفری ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم رحمان، فلسطین فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری صابر ابو مریم، تحریک اسلامی پاکستان کے رہنما علامه سید عابد حسین الحسینی اور ثاقب اکبر سمیت پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور اہم شخصیات نے ایران کے نامور سائنسدان محسن فخری زادہ کی اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹوں کے ہاتھوں شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن فخری زادہ کو علاقے کے حالات کو خراب کرنے کے مقصد سے قتل کیا گیا۔

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ریاستی دہشتگردی کے فروغ میں سامراجی طاقتوں اور ان کے کچھ علاقائی اتحادیوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی سائنسدان کے قتل پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت علاقے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں۔

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نےایرانی سائنسدان کے قتل کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عالمی تنظیمیں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کو روکنے میں بے بس ہیں۔

انہوں نے عالم اسلام کی طرف سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کےخلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbfabafrhbwgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ