تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 00:30
خبر کا کوڈ : 480380
شیخ عکرمہ صبری

مغرب اسلامی معاشرے کو زہر آلود کرنے کے درپے ہے

چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے کہا ہے کہ توہین رسالت ختمی مرتبت ص تمام انبیاء اور پیغمبروں کی توہین ہے کیونکہ یہ سب ایک ہی نور سے ہیں اور اسی نبوت کے حامل ہیں جو خداوند متعال نے انہیں عطا کی تھی
مغرب اسلامی معاشرے کو زہر آلود کرنے کے درپے ہے
چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے کہا ہے کہ توہین رسالت ختمی مرتبت ص تمام انبیاء اور پیغمبروں کی توہین ہے کیونکہ یہ سب ایک ہی نور سے ہیں اور اسی نبوت کے حامل ہیں جو خداوند متعال نے انہیں عطا کی تھی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
شیخ عکرمہ صبری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کو مسجد الاقصیٰ سے سلام اور پیغمبر اسلام ص کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے اپنی رسالت کا بار امانت پیغبر اسلام ص کے دوش پر رکھا اور قرآن مجید میں فرمایا ما ارسلناک الا رحمة للعالمین یعنی آپ پوری انسانیت کے لئے رحمت الہی ہیں اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ یغمبر اسلام ص کی نیابت میں انکی یاد کو زندہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عالم میں پیغمبر اسلام ص کی ولادت باسعادت منا رہے ہیں کہ مغرب نے اسلام کے خلاف وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ مغرب ماضی سے لے کر آج تک اسلامی معاشرے کو زہر آلود کرنے کے درپے ہے خاص طور پر فرانس جس کا ماضی انتہائی سیاہ ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ توہین رسالت ختمی مرتبت ص تمام انبیاء اور پیغمبروں کی توہین ہے کیونکہ یہ سب ایک ہی نور سے ہیں اور اسی نبوت کے حامل ہیں جو خداوند متعال نے انہیں عطا کی تھی۔
 
https://taghribnews.com/vdcc4xq0x2bq418.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ