تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 480316
شیخ راویل عین الدین

ہم اسوقت انسانی اور اخلاقی امتحان سے گذر رہے ہیں

چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے دینی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وحدت کانفرنس امت مسلمہ سے مربوط مسائل اور موضوعات اور انکے لئے راہ حل تلاش کرنے کا سنہری موقع ہے۔
ہم اسوقت انسانی اور اخلاقی امتحان سے گذر رہے ہیں
چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے دینی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وحدت کانفرنس امت مسلمہ سے مربوط مسائل اور موضوعات اور انکے لئے راہ حل تلاش کرنے کا سنہری موقع ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

روس کے دینی ادارے کے سربراہ شیخ راویل عین الدین نے وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس مسلمانوں کے دلوں کو آپس میں جوڑے گی اور فرزندان اسلام کے مابین محبت و مودت میں اضافہ کرے گی اور ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے کیونکہ وحدت کانفرنس امت مسلمہ سے مربوط مسائل اور موضوعات اور انکے لئے راہ حل تلاش کرنے کا سنہری موقع ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اس بات کا سبب بنا ہے کہ بشریت کو اقتصادی، اجتماعی، علمی اور سیاسی میدانوں میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے، لیکن آج یہ طے ہوچکا ہے کہ یہ مرض ایک اخلاقی مسئلہ ہے کہ انسان کو اس سے مقابلے کے لئے کس طرح کا برتاو کرنا چاہئے۔ ہم اسوقت انسانی اور اخلاقی امتحان سے گذر رہے ہیں اور ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے توجہ سے کام کرنا چاہئے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم اس آزمائش میں پورا اتر یں تاکہ اگلے مراحل میں قوی ہوسکیں، یہ سختیاں گزر جائیں گی لیکن جو بچ جائے جائے وہ یہی انسانی برتاو ہوگا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ ہی سے خدا کی مدد پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اس بحران میں بھی ہمیں خدا کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ ہمارا دین ہماری قوی حامی ہے اور اس بحران میں ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی توانائی کے مطابق دوسروں کی مدد کریں۔
 
شیخ راویل نے کہا کہ سن ۲۰۲۰ تاریخ میں کورونا کے سال کے طور پر ثبت ہوچکا ہے، لیکن یہ مسلمانوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcb8gba0rhbwfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ