تاریخ شائع کریں2020 26 October گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 479934

سڈنی میں نامعلوم شخص کا ترک مسجد پر حملہ،

آسٹریلیا میں شدت پسند شخص نے ترکی کے زیر انتظام ایک مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔
سڈنی میں نامعلوم شخص کا ترک مسجد پر حملہ،
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص نے ترکی کے زیر انتظام آورن گلیپولی مسجد میں گھس کر اوپری منزل پر لوہے کی راڈ سے فانوس، کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑا اور مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ جنونی شخص اسلام مخالف نعرے بھی لگاتا رہا۔

حملے کے وقت مسجد خالی تھی لیکن کچھ شہریوں نے حملے کی ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرلیں اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نامعلوم افراد کا مسجد پر حملہ، شیشے توڑ دیے، مسجد کے اندر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مسجد ترکی حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے۔

فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے سرکاری عمارتوں پر لٹکانے اور صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد سے مساجد اور مسلمانوں پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا جب کہ کویت سمیت خلیجی ممالک میں فرانسسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfm1djjw6de1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ