تاریخ شائع کریں2020 15 October گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 478894

امریکی صدور ایران کو انتخابی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔ وزارت خارجہ ایران

امریکی صدور کی جانب سے ایران کو انتخابی کارڈ کے طور پر استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ سعید خطیب زادے
امریکی صدور ایران کو انتخابی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔ وزارت خارجہ ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدور ایک عرصے سے ایران کو انتخابی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ امریکی صدور کی جانب سے ایران کو انتخابی کارڈ کے طور پر استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہم امریکہ کے زوال کے ایک اور مرحلے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی دن اپنی خام خیالی میں ایران کی جانب سے رابطے کی بات کرتے ہیں اور اگلے ہی دن ایک دہشت گرد گروہ کے جعلی سوشل میڈیا کھاتے سے سازشی تھیوری کا حامل من گھڑت پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہیں۔

سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹوئٹ کے ذریعے امریکی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjhoexxuqeaoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ