تاریخ شائع کریں2020 11 September گھنٹہ 00:53
خبر کا کوڈ : 475457

لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت،

لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے دوران 7 افراد ہلاک
لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت،
لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے دوران 7 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز 46 سالہ وکیل اور دو بچوں کے والد جیویئر ہمبرٹو اورڈونیز کو مبینہ طور پر کورونا وائرس کے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر پولیس نے روکا جس دوران ان کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی۔

اس وقت جیویئر کے ساتھ موجود ان کے دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جیویئر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'برائے مہربانی، مزید نہیں، میرا دم گھٹ رہا ہے۔'

تاہم اس درخواست کے باوجود دو پولیس اہلکاروں نے ان کی گردن کے پچھلے حصے پر اپنے گھٹنے سے زور دینا جاری رکھا اور انہیں مسلسل تکلیف دیتے رہے۔

اس کے بعد جیویئر کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ان کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ حراست میں ان پر مزید تشدد کیا گیا جس کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں کورونا وائرس کے باعث مارچ کے وسط سے لاک ڈاؤن نافذ تھا جس میں دو ہفتے قبل نرمی کردی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcbssbazrhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ