تاریخ شائع کریں2020 18 August گھنٹہ 18:19
خبر کا کوڈ : 473062

شیخ محمد علی تسخیری کا انتقال ہوگیا،

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انھیں 1380 شمسی میں عالمی تقریب مذاہب اسلامی ادارے کا سکریٹری جنرل مقرر کیا۔
شیخ محمد علی تسخیری کا انتقال ہوگیا،
رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔

آیت اللہ تسخیری تہران میں  27 مہر 1323 شمسی میں پیدا ہوئے۔ آیت اللہ تسخیری نے سن 1374 ہجری شمسی میں سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کو تاسیس کیا  اور اس طرح انھوں نے غیر ملکی سطح پر ایک ادارے کے ذریعہ ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انھیں 1380 شمسی میں عالمی تقریب مذاہب اسلامی ادارے کا سکریٹری جنرل مقرر کیا۔ آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔  اللہ تعالی ،  مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
https://taghribnews.com/vdcb0fba5rhbzgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ