تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 471526

پاکستان کے آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات،

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی حاضر سروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات،
پاکستان کے آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات،
پاکستان کے  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اورکورہیڈ کوارٹرز میں سینیئرحاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی و امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcewz8epjh8fni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ