تاریخ شائع کریں2020 21 July گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 469971

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی تہران پہنچ گئے ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ مصطفی الکاظمی اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کریں گے۔
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی تہران پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی عراقی وزیر اعظم کا سربراہی اجلاس کے ہال میں باقاعدہ استقبال کریں گے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوجائےگا ۔

عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کے سفر سے قبل عراق کے صدر برہم صالح اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر الحلبوسی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ،جس میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

ایران اور عراق کے درمیان  گہرے اور مضبوط  تعلقات ہیں ۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کریں گے۔

مصطفی الکاظمی اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfe1djyw6dv1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ