تاریخ شائع کریں2020 9 July گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 468701

پاکستان، ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی،

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے لیکن حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ہی مریض شفایاب بھی ہورہے ہیں۔
پاکستان، ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی،
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار 848 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبک اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہے۔

ملک میں جمعرات کی صبح تک کورونا وائرس کے ایک ہزار 119 نئے کیسز اور 29 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 4 ہزار 346 افراد وائرس سے شفایاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اگرچہ کم ہوئی ہے تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسز سامنے آرہے لیکن حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ہی مریض شفایاب بھی ہورہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس میں بتدریج اضافہ ہوا اور جون مہینہ اب تک سب سے تشویش ناک ثابت ہوا۔

فروری سے لیکر مارچ کے آخر تک ملک میں لگ بھگ 2 ہزار کیسز تھے جبکہ اموات 26 تھیں، جو اپریل کے اختتام تک بڑھ کر 385 تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

مئی کے مہینے میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ تعداد 71 ہزار جبکہ اموات 1500 سے بڑھ گئیں، تاہم جون میں صورتحال مکمل بدل گئی اور 30 تاریخ تک ملک میں مصدقہ کیسز 2 لاکھ 12 ہزار جبکہ اموات 4300 سے تجاوز کرگئیں۔

جولائی کے آغاز سے اگرچہ کیسز کی یومیہ تعداد کچھ کم ہوئی ہے تاہم گزشتہ 8 روز کے دوران 27 ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز اور 600 سے زیادہ اموات سامنے آچکی ہیں۔
آج (9 جولائی) کو بھی پاکستان میں نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdcfxcdjyw6dvea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ