تاریخ شائع کریں2020 25 June گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 467168

سعودی عرب کا دفاعی نظام ناکارہ ہوچکا ہے

سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ انصاراللہ نے دارالحکومت ریاض جیسے اہم اور حساس شہر میں وزارت دفاع کی عمارت کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناکر ثابت کیا کہ انصاراللہ سعودی عرب کے کسی بھی مقام کو ہدف بناسکتا ہے
سعودی عرب کا دفاعی نظام ناکارہ ہوچکا ہے
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں اہم فوجی اور دفاعی مقامات پر یمنی تنظیم انصاراللہ کے میزائل حملوں کے بعد مبصرین نے سعودی عرب کی دفاعی طاقت کے حوالے سے شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ نے دارالحکومت ریاض جیسے اہم اور حساس شہر میں وزارت دفاع کی عمارت کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناکر ثابت کیا کہ انصاراللہ سعودی عرب کے کسی بھی مقام کو ہدف بناسکتا ہے۔

سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ کئی میزائلوں اور ڈروں طیاروں کو فضاء میں تباہ کیا گیا ہے لیکن مبصرین اس سے اتفاق کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

اردن کے سابق فوجی افسر نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریاض اور دیگر شہروں میں ہونے والے حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا دفاعی نظام ناکارہ ہوچکا ہے۔

مامون ابونوار نے مزید کہا کہ ریاض میں وزارت دفاع کی اہم عمارت کو میزائلوں سے ہدف بنانا سعودی حکام کے لئے یقینا تشویش کی بات ہے۔ یمن میں الجوف اور مأرب میں اہم کامیابی حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب پر حملے دلیل ہیں کہ یمن کو جنگ میں واضح برتری حاصل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb0zbawrhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ