تاریخ شائع کریں2020 23 June گھنٹہ 20:30
خبر کا کوڈ : 467008

اقوام متحدہ کے میکنزم کا غلط فائدہ اٹھانا شرمناک اقدام ہے، وزارت خارجہ ایران کی

ایران کے خلاف انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق قرارداد کو منظور کرنے کی مذمت کرتے ہیں،سید عباس موسوی
اقوام متحدہ کے میکنزم کا غلط فائدہ اٹھانا شرمناک اقدام ہے، وزارت خارجہ ایران کی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق قرارداد کو منظور کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوہرا معیار اپنانا اور اقوام متحدہ کے میکنزم کا غلط فائدہ اٹھانا شرمناک اقدام اور افسوس کی بات ہے۔

ترجمان سید عباس موسوی نے انسانی حقوق سے سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے اور دوہرا معیار اپنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب معمول بنتا جار رہا ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ میں نسل پرستی کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کچلنا  بذات خود  انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تازہ ترین مثال ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام ایک دینی جمہوری نظام ہے جس میں ایرانی قوم نے مذہبی ذمہ داریوں، آئین اور اس کے عام قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے فریم ورک میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی ترقی اور ترویج کے لئے اقدامات کیے ہیں اور عملی طور پر خود کو اس پر کاربند رہنے کا پابند سمجھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7f8evjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ