تاریخ شائع کریں2020 20 June گھنٹہ 22:09
خبر کا کوڈ : 466644

کورونا سے مقابلہ/ ایران نے ترقی یافتہ ملکوں سے بھی زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے مختلف شعبوں منجملہ ٹرانسپورٹ، سیاحت، اقتصاد و معیشت، تعلیم اور یہاں تک محکمہ صحت کے مختلف شعبوں پر خاصا اثر پڑا ہے
کورونا سے مقابلہ/ ایران نے ترقی یافتہ ملکوں سے بھی زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا کے مقابلے میں ایران نے دیگر ملکوں حتیٰ ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں بھی زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے مختلف شعبوں منجملہ ٹرانسپورٹ، سیاحت، اقتصاد و معیشت، تعلیم اور یہاں تک محکمہ صحت کے مختلف شعبوں پر خاصا اثر پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مسلح افواج اور عوام  نے کورونا کے مقابلے میں متحدہ طور پر قدم اٹھا کر اس وائرس کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ حفظان صحت کے ماہرین اور دانشوروں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے کسی خاص وقت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا اور یہ وائرس خود بخود بھی ختم نہیں ہوگا، اس لئے طویل مدت تک اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو آمادہ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت، عوام، ڈاکٹر اور حفظان صحت کے ماہرین سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سخت مرحلے کو آپس میں مل کر اور باہمی تعاون سے طے کر لیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjxmexxuqemmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ