تاریخ شائع کریں2020 6 June گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 465054

برنی سینڈرز کی امریکی نسلی امتیاز پر کڑی تنقید

امریکی سینیٹر نے اپنے ٹوئیٹ میں سیاہ فام برادری کے خلاف پولیس کے ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں سیاہ فاموں کی کل ثروت سفید فام برادری کی ثروت کا عشر عشیر بھی نہیں ہے
برنی سینڈرز کی امریکی نسلی امتیاز پر کڑی تنقید
امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے جمعے کی شب ٹوئیٹ کرتے ہوئے ملک میں سیاہ فاموں کے خلاف روا رکھے جانے والے نسلی امتیاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ پولیس کے تشدد اور نسلی امتیاز کی صرف ایک مثال ہے اور اُس کا دائرہ صرف اسی تک محدود نہیں ہوتا۔

امریکی سینیٹر نے اپنے ٹوئیٹ میں سیاہ فام برادری کے خلاف پولیس کے ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں سیاہ فاموں کی کل ثروت سفید فام برادری کی ثروت کا عشر عشیر بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ امریکی پولیس کے ایک سفید فام افسر نے پچیس مئی کو شہر مینیا پولس میں ایک سیاہ فام شہری جارج فلویڈ کو بڑے دلخراش انداز میں قتل کردیا تھا، پولیس کے اس وحشیانہ جرم پر امریکی عوام کا غصہ بھڑک اٹھا اور وہ پورے ملک میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو مظاہرین کی سرکوبی کے لئے کھلی چھوٹ دے دی جس کے نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد مظاہرین گرفتار جبکہ 20 ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdkk0ooyt09z6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ